Urdu Quotes

blloger
0


 گہری بات ہے میاں بیوی کے لئے ضرور پڑنا 😻

دراز میں پڑا یہ نمکو کا پیکٹ سارے دن سے میرے ضبط کا امتحان بنا ہوا ہے 🥺

سودا سلف لینے گئے  تو ساتھ یہ نمکو سب کے لئے ایک ایک پیکٹ لائے   ہم سب تو اپنے حصے کا کھا چکے ۔یہ صاحب کے حصے کا پڑا ہوا ۔ 

انہوں نے آتے ہی کھانا کھایا تو کہتے ہیں ابھی بالکل دل نہیں چاہ رہا ۔ ۔

 تو میں نے رکھ دیا کہ جب کام کاج سے فری ہوکر بیٹھیں گے تو دونگی ۔ ۔

 دن میں پھر کہیں چلے گئے۔واپسی پر پھر کاموں میں لگ گئے

 اور میرا دل بار بار کہے کہ کیا یارررر وخت پایا ہوا ہے اک نمکو کا پیکٹ ہی تو ہے ۔چپ کر کے کھا جا 😂


لیکن یاارررر دل ۔ ۔تم کیا جانو اس نمکو کے چھوٹو سے پیکٹ کی قیمت ۔ ۔ 


صاحب کو یاد بھی نہیں ہوگا ،اور اگر یاد بھی ہوا تو مانگے گے نہیں کہ بچوں والا گھر ہے کوئی چیز کب تک بچے گی ۔ لیکن جب میں انہیں یہ پیکٹ دونگی کہ یہ لیں ابھی تک رکھی ہوئی ہے تو بھلے وہ اک لفظ بھی نہیں کہیں گے لیکن دل میں جو ہلکا سا احساس جاگتا ہے ایک لمحے کے لئے وہ بہت خاص ہوتا ہے ۔ ۔ 


جیسے ابھی کل پرسوں کہیں گئے ہوئے تھے تو گھر آکر جیب سے دو ٹافیاں نکالیں ایک خود کھول لی دوسری مجھے پکڑا دی کہ یہ لو ٹافی ۔ ۔ 

اور میں 

اتنے سے شرما گئی 😝🤭🥰

سچ میں بہت د ل خوش ہوا 


  اگر وہ ٹافیاں تین ہوتیں یا زیادہ تو ضرور بچوں کو ہی دیتے لیکن وہ دو تھیں تو انہوں نے خود میں مجھے شریک کرلیا ۔ 


بس اسی وجہ سے آپکی ایڈمن  یہاں  مار کھا گئی اور نمکو کا پیکٹ ابھی تک سلامت ہے ۔ 


 محبت کرنے والوں کے لئے چھوٹی چھوٹی باتیں بہت زیادہ اور گہرا اثر رکھتی ہیں ۔ ۔ 

بڑی بڑی باتیں تو ساہ گھٹ کہ پی جاتے ہیں ہم ۔ ۔

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)